2360727 rescue 1660748361 915 64

زہنی دباؤ؛ 10 ویں کے طالب علم کی خودکشی، کالج کی طالبہ کوشش میں‌زخمی

نمائندگان: لاہور میں دسویں جماعت کے طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کےمطابق واقعہ تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں پیش آیا ، دسویں جماعت کے طالب علم (ع) نےمبینہ طور گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی.

پولیس کے مطابق فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی ہے، حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔
girl dead body
دوسری جانب نارووال میں نجی کالج میں زیرِتعلیم طالبہ کی خودکشی کی کوشش، طالبہ کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔

نارووال کے ایک نجی کالج میں زیرِتعلیم طالبہ نےخودکشی کی کوشش کی،کالج انتظامیہ کے مطابق 20 سالہ (م) کمپیوٹر سائنس کےپانچویں سمسٹر کی طالبہ ہے۔

طالبہ نے اچانک کالج کی دوسری منزل سےچھلانگ لگادی،جس کے بعد اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کےمطابق طالبہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کےباعث اسے جنرل ہسپتال لاہور ریفرکردیا گیا ہے،کالج ڈائریکٹرکاکہنا ہےکہ طالبہ کی خودکشی کی کوشش کاادارے یا تعلیمی معاملات سےکوئی تعلق نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں