ambulance 5 1

زہنی مسائل؛ مختلف حادثات میں 3طالبات سمیت 10افراد جان کی بازی ہار گئے

نمائندگان: ملک کے مختلف علاقوں‌میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں‌ 3 طالبات سمیت 8 مردو خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ڈی جی پی ایچ اے سیالکوٹ سمیت 2 افراد نے اپنے ہاتھوں‌زندگی کا خاتمہ کر لیا.

لاہور میں‌ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا،جس کے باعث 2 معصوم طالبات سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، نیز حادثہ میں‌ 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں.

Untitled 2025 05 14T170332.125
لاہور: ڈمپر حادثے کا شکار ایک رکشہ کی تصویر

افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے باغبان پورہ کے جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جس دوران ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق باغبان پورہ کے علاقہ آخری منٹ سٹاپ پر تیز رفتار ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جبکہ ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور باغبانپورہ حادثہ میں 5 افراد کے جاں بحق بحق ہونے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتےہوئے سوگواران سے ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم بھی دیاہے.

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی ہے، نیز آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو حادثہ کے ذمہ داران کا تعین کرکے سخت ایکشن لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت کے مرتکب ڈمپر ڈرائیور کو فوری گرفتار کرکے، سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے.
آئی جی پنجاب نے سی ٹی او لاہور کو حد رفتار کی خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیورز کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے.

افسوسناک واقعہ میں‌ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سیالکوٹ نے مبینہ طور پر اپنے دفتر میں خود کو گولی مارلی، پولیس کے مطابق جنید تاج بھٹی کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جو علاج کے دوران چل بسے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔فرانزک اور تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

جنید تاج بھٹی سیالکوٹ میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی تعینات تھے۔ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

Untitled 2025 05 14T170037.861
رحیم یار خان: متوفی طالبہ

رحیم یارخان کے علاقہ اڈا گلمرگ پر ایک طالبہ موٹربائیک چلا رہی تھی، جو ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے ٹرالی کے نیچے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی’ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا.

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں غنڈی میرخان خیل میں عمر آباد کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تونسہ شریف کے علاقہ منگروٹھہ میں‌گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے خودکشی کر لی، ابرار ولد غلام حیدر نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلا ٹیکہ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ واقعے کے بعد نوجوان کو فوری طور پر تونسہ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی.

ماموں کانجن کے گاؤں514 گ ب میں نوجوان شاہد تھریشر کے ذریعے گندم نکال رہا تھا، اچانک اس کے کپڑے مشین میں پھنس گئے اور وہ تھریشر مشین کے اندر چلے جانے سے جان کی بازی ہار گیا.

Untitled 2025 05 14T170046.110
ماموں کانجن: متوفی نوجوان شاہد

تونسہ شریف کے علاقہ کوٹ قیصرانی کے سیکرٹری سلیم دلشاد اپنے خاندان کے ہمراہ آ رہے تھے کہ کریم والا پٹرول پمپ کی جانب مڑتے ہوئے کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس میں انکی اہلیہ جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔

Untitled 2025 05 14T170717.864
تونسہ: حادثے کا شکار کار اور ٹریکٹر ٹرالی

ریسکیو 1122 کے مطابق تین افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال تونسہ شریف منتقل کردیا گیا اور ایک ڈیڈ باڈی جو وہاں موجود تھی اسکو بھی سول ہسپتال تونسہ شریف منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں