سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے پاکستانی شہریت کے 10 باشندوں کو مالی فراڈ کے 31 واقعات کے ارتکاب پر گرفتار کیا ہے۔ملزموں نے جعلی سونا استعمال کرتے ہوئے متاثرین کو غیر قانونی طور پر سونا خریدنے کا جھانسہ دے کر ان متاثرین سے 2.8 ملین ریال سے زائد رقم حاصل کی۔انہوں نے سونے سے ملتے جلتے دھات کے ٹکڑے حوالے کئے تھے۔پولیس نے مشتبہ افراد کے قبضے سے سونے کے اصلی نمونے قبضے میں لے لئے ،جنہیں وہ اپنے متاثرین کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے،ساتھ ہی جعلی سونا اور جعلی سونا بنانے کے لئے استعمال ہونے والے اوزار بھی اپنے قبضہ میں لے لئے ہیں.پولیس کے بیان کے مطابق ،مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،ان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ہے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔