WhatsApp Image 2025 03 27 at 12.55.59

بچی پر بیہمانہ تشدد کرنے والا مدرسہ استاد گرفتار

میانوالی: علاقہ تھانہ صدر میانوالی میں مدرسہ کے استاد کا کمسن بچی پر بہیمانہ تشدد کرنے کا معاملہ سامنےآنے پر ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کا واقعہ کا نوٹس لیکر ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم۔

تھانہ صدر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے جمال شاہ مدرسہ کے استاد کو گرفتار کرلیا، استاد نے کمسن بچی کو سبق یاد نہیں کرنے پر چہرے پر طمانچے مار کر بہیمانہ تشدد کیا۔

ڈی پی او میانوالی کا کہنا ہے کہ ملزم کو سخت سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، معصوم بچوں پر جسمانی تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں