ملتان: ڈرگ کورٹ ملتان کی جانب سے مختلف آسامیوںپر بھرتی کے لئے دئیے گئے اشتہار کو محکمہ صحت کی جانب سے قانون کے مطابق نہیںہونے کا مراسلہ جاری کر دیا گیاہے.
اس سلسلے میں سیکشن آفیسر (ڈرگز کنٹرول-I) محکمہ صحت و بہبود آبادی پنجاب حکومت کی جانب سےمراسلہ جاری کیا گیا ہے.
جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دفتر ڈرگ کورٹ ملتان کی جانب سے روزنامہ "نوائےوقت” ملتان ایڈیشن میں مورخہ 14.06.2025 کو شائع ہونے والے اشتہار اور مذکورہ بالا موضوع کا حوالہ سے ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ اشتہار، جو قانون کے مطابق نہیں ہے، اسے آپ کے دفتر کے ذریعے واپس لے لیا جائے۔

