لاہور: سرکاری نمبر پلیٹ لگی گاڑی پر سوار 2 افراد نے مبینہ طور پر وکیل کو تشدد کا نشانہ بنا دیا.وکلاء کے جمع ہونے پر پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے.
تھانہ اسلام پورہ میں درج مقدمہ کے مطابق سید تنویر گیلانی ایڈووکیٹ نے درخواست دی کہ وہ ضلع کچہری کی جانب جا رہا تھا کہ کچہری کے قریب ٹریفک سگنل پر اس کی موٹرسائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماردی.
اس بارے استفسار کیا تو اس کو تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کر دیا گیا، اور اسے دیگر وکلاء نے آ کر بچایا جبکہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور دوسرا فرار ہونے میںکامیاب ہو گیا.
درخواست کے مطابق ملزم اس کو جان سے مارنے کی دھمکیاںدیتے رہے اور جیب سے 60 ہزار روپے بھی چوری کر لئے.
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزموںکے تشدد سے اس کی ٹانگوں اور جسم پر چوٹیںآئیں جبکہ اس کی موٹرسائیکل بھی توڑ دی گئی.
پولیس نے مقدمہ نمبر 1772سال 2025ء درج کر کے زخمی کرنے، چوری، تیز رفتاری اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے.