ملتان:لاءسٹوڈنٹس کورکمیٹی ملتان کے جنرل سیکرٹری علی حسن نے زکریا یونیورسٹی کو قانون کے طالب علموںکے امتحانات اور لاء کالجز کی رجسٹریشن کے معاملہ میںغفلت اور نااہلیت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے احتجاج کا اعلان کردیاہے.
اس ضمن میں علی حسن کی جانب سے انتظامیہ کو باقاعدہ پیشگی اطلاع کے لئے ڈپٹی کمشنر ملتان کو ددرخواست بھی دے دی ہے.مذکورہ درخواست پر کارروئی کرتےہوئےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ملتان کی جانب سے سٹی پولیس آفیسر ملتان اور وائس چانسلر بہاءالدین زکریایونیورسٹی کو مراسلہ جاری کردیا ہے.
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کو قانون کے مطابق ضروری اقدامات کرنے کا کہا گیاہے.