399934 7944929 updates

لاہور: سال 2025ء کی پہلی سہہ ماہی میں‌ 27 خواتین قتل، 1100 اغواء اور 151 جنسی تشدد کا نشانہ بن گئیں

لاہور: سال 2025ء کے پہلے3 ماہ میں ہی خواتین کے خلاف بڑے پیمانے پر جرائم ریکار‌ڈ پر آ گئے، درج مقدمات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں‌ 151 خواتین سے زیادتی ہوئی جبکہ 1100 سے زائد کو اغواء کیا گیا اور 27 خواتین کو قتل کر دیا گیا.

پنجاب بھر کی طرح‌ صرف صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں خوفناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ رواں برس جنوری سے مارچ تک (صرف 3 ماہ میں) 27 خواتین کو قتل کیا گیا، 151 سے زیادتی کی گئی، جبکہ 1182 خواتین اغوا ہوئیں۔

قتل ہونے والی خواتین میں‌سے بیشتر اپنے خونی رشتوں‌یا شوہروں‌کے ہاتھوں‌نشانہ بنیں، اغواء کی گئی خواتین میں سے صرف 988 کو بازیاب کرایا جا سکا، جبکہ 194 اب تک لاپتہ ہیں۔

اس طرح سال کے پہلے تین ماہ کے دورانیے میں 138 بچوں کو اغواء کرنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جن میں سے 14 بچے اب تک نہیں مل سکے ہیں۔خواتین کے ساتھ زیادتی کے 151 اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے 47 مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

خواتین کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں سے 110 ملزمان گرفتار ہوئے جب کہ 41 کو گرفتار نہیں‌کیاجا سکا ہے، نیز بچوں کے ساتھ زیادتی کے 44 ملزمان پکڑے گئے، لیکن 3 کی گرفتاری اب بھی باقی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں