LHC 2

لاہور ہائیکورٹ کے افسران و ملازمین پر معاون حج بننے پر پابندی عائد

لاہور:عدالتی افسران و ملازمین کے لئےمعاونین حجاج کے لیے این او سی کی درخواستیں دینا عدالتی ضابطہ اخلاق کے خلاف قرار دے دیا گیا.

اس سلسلے میں‌جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے عدالتی افسران آئندہ حج معاونت کے لیے اجازت نامہ نہیں لے سکیں گے.چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو اپنے ماتحت افسران کو روکنے کی ہدایت کردی ہے،کہ معاونین حج کے لئے درخواست دینا اور جانا عدالتی فرائض میں رکاوٹ ہے، ایسی درخواستوں پر سخت ایکشن ہوگا.خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں‌لائی جائے گی.

ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سےبھی تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے .

اپنا تبصرہ لکھیں