401878 826486 updates

لاہور ہائیکورٹ: مقدمات کی شناخت کے لئے مختلف رنگوں‌کے فولڈرز استمعال کرنے کی ہدایت جاری

لاہور: ہائیکورٹ نے پرنسپل سیٹ لاہور اور اسکے بینچز ملتان، بہاولپور و راولپنڈی میں‌ مقدمات کی شناخت کے لئے مختلف رنگوں‌کے فائل فولڈرز استمعال کرنے کا سرکلر
جاری کر دیا ہے.

ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) برائے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے جاری سرکلر کے مطابق 15 جون2025ءے دائر ہونےوالے مقدمات مختص رنگوں کےفائل فولڈرز میں‌ہی دائر کئے جا سکیں‌گے.Untitled 95
اس ضمن میں فاضل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے اس عدالت میں دائر کئے جانے والے مقدمات کی مختلف اقسام کی درجہ بندی اور شناخت کے لیے پرنسپل سیٹ اور ملحقہ بینچوں میں رنگوں سے کوڈ شدہ فائل کور استعمال کیے جائیں گے۔

نئے دائر ہونے والے مقدمات کے اندراج کے لیے رنگوں سے کوڈ شدہ فائل کور کا استعمال شروع کرنے کی آخری تاریخ 15 جون ہے، تاہم پہلے ایک مہینہ عبوری مدت ہو گی، اور 15 جولائی 2025ء سے تازہ مقدمات دائر کرنے کے لیے رنگوں سے کوڈ شدہ فائل کور کا استعمال لازمی ہوگا۔

فائل کور کے لیے منظور شدہ رنگ سکیم کے مطابق سفیدرنگ برائےرٹ برانچ، جس میں‌گلابی بارڈر کے ساتھ سفید رنگ فیملی مقدمات، گہرے پیلے بارڈر کے ساتھ سفید رنگ سول معاملات اور نیلے بارڈر کے ساتھ سفید رنگ فوجداری مقدمات کے لئے استمعال ہو گا.

اس طرح‌نیلارنگ فوجداری برانچ، پیلا رنگ سول برانچ اور براؤن رنگ کمرشل/ٹیکس برانچ جبکہ نارنجی رنگ الیکشن ٹربیونلز کے لئے استمعال ہو گا.

مذکورہ سرکلر تمام متعلقہ افسران کو بھجواد دیا گیا ہے، نیز اس پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں