ملتان:چیف جسٹس لاہورہائیکورٹنے بارایسوسی ایشنز کی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹکے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت ملتوی ہو گئی.
فاضل عدالت میںآج ڈسٹرکٹبار ایسوسی ایشن ملتان اور ہائیکورٹبار ایسوسی ایشن بہاولپور کی جانب سے درخواستوں کی سماعت کے لئے کیس فاضل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹکی عدالت میںمقرر تھا.جس کی پیروی کے لئے ملتان سے سیدریاض الحس گیلانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،ڈسٹرکٹبار کے صدرملک جاوید ڈوگر،جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمدکے ہمراہ عدالت میںپیش ہوئے،تاہم کیس ڈی لسٹکر دیاگیا.
واضحرہے کہ عدالت عالیہ کی جانب سے جاری 3 دسمبر 2024ء کے احکامات کے خلاف درخواستیںدائر کی گئیںتھیں،جن میںمؤقف اختیار کیا گیاتھاکہ انتظامی افسران اور اداروںسےرجوع کرنےکی شرط عوامی
مفادات کے خلاف ہے.اس لئےیہ حکم منسوخکیاجائے.
سماعت ملتوی ہونے پر سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارایسوسی ایشنز خود انصاف کی منتظر ہیں،توعام عوام کا کیا ہوگا.