lahore high court 1

لاہور ہائیکورٹ: 17 خواتین سمیت 33 سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کی تقرری، جنوبی پنجاب سے بھی 05شامل

لاہور: ہائیکورٹ نے قواعد کے مطابق معیار پر پورا اترنے والے 33 سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کی تقرری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں.

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ‌امجد اقبال رانجھا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ‌کی فاضل امتحانی کمیٹی کی جانب سے پنجاب میں‌33 سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس گریڈ 17 کی تقرری کےاحکامات جاری کئے ہیں.

تقرری پانے والے 33 امیدواروں میں‌سے 17خواتین شامل ہیں، نیز جنوبی پنجاب سے ایک خاتون سمیت 5 امیدوار بھی کامیاب قرار پائے گئے ہیں.

نوٹیفکیشن کے مطابق مہوش انجم لاہور، تنزیلہ تبسم شیخوپورہ، اسد حیات گجرات، اقصیٰ اقبال گجرات، محمد نبیل لطیف منچن آباد، سلیم اللہ ملک سرگودھا، عروج رحمٰن لاہور، اقراء بشارت نارروال، ماریہ صابر اوکاڑہ سے شامل ہیں.

سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹ بھرتی ہونے والوں‌میں‌زہرہ جمیل سیالکوٹ، وسیم شہزاد مظفرگڑھ، اقصیٰ بشیر سرگودھا، سائرہ شہزادی گجرات، محمد عثمان لاہور، سحر عتیاب خوشاب اور محمد احمد ننکانہ صاحب سے شامل ہیں.

اس طرح‌ محمد نعیم الیاس لیہ، شعیب سکندر گجرات، خولہ شاہد اوکاڑہ، زاہدہ پروین سرگودھا، شبنم سلیم سیالکوٹ، خدیجہ سجاد لاہور، ناصر حبیب سرگودھا، احمد خالد لاہور شامل ہیں.

تقرری پانے والوں میں‌زکاء الحسن سرگودھا، سلمان احمد بہاولنگر، محمد عمر جمیل فیصل آباد، عفیفہ ممتاز لاہور، عبدالماجد شہاب قصور، مصدق اصغر رحیم یار خان، زاہد بشیر لاہور، ماہ نور الیاس لاہور اور مہرین فاطمہ بہاولپور سے شامل ہیں.

تقرری پانے والے نئےججز کو 2 جون تک ملازمت قبول کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ‌رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں