LHC 2 1

لاہور ہائیکورٹ:2 ججز کو سزائیں، 2 کو وراننگ، ایک کی خدمات سپریم کورٹ‌کے حوالے

لاہور: چیف جسٹس اور ججز کمیٹی لاہور ہائیکورٹ‌نے متعدد احکامات جاری کردئیے، جن کے مطابق ایک جج کی خدمات سپریم کورٹ‌کے حوالے کرنے کے ساتھ 2 ججز کو سزا اور 2 کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے.

ججزکمیٹی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم الرحمٰن خاکوانی کو گریڈ‌21 میں بطور ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ تعیناتی کے لئے خدمات سپریم کورٹ کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی .

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور مسعود اختر کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا، قبل ازیں‌ انکوائری آفیسر نے متعدد الزامات پر انکوائری کے بعد الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کرتے ہوئے حتمی شوکاز نوٹس جاری کیاتھا، جس کی شنوائی کے لئے جج مسعود اختر نے، لاہور ہائیکورٹ‌کے جسٹس فیصل زمان خان کے سامنے پیش ہونے کے حکم کے باوجود صرف ای میل پر جواب بھیج دیا تھا، جس کی روشنی میں‌ جسٹس فیصل زمان خان نے انکوائری آفیسر کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا،جس کو ججز کمیٹی نے برقرا رکھا ہے.

اس طرح سول جج عارف والا طلعت محمود کے خلاف لاہور تعیناتی کے دوران الزمات کی انکوائری کے بعد 2 سال کی انکریمنٹ روکنے کی سز ا تجویز کی گئی تھی، جو ججز کمیٹی نے برقرار رکھی ہے.

سینیئر سول جج شیخوپورہ منظر حیات پر بطورسینیئر سول جج (سول ڈویژن)جہلم تعیناتی کے دوران اور خاتون سول جج اوکاڑہ مصباح حسین پر جہلم میں‌تعیناتی کے دوران عائد الزامات پر انکوائری ڈراپ کرنے اور مستقبل میں محتاط رہنے کی وارننگ جاری کرنے کا حکم بھی دیا گیاہے.

اپنا تبصرہ لکھیں