کوٹ ادو: پائپ لائن تک سرنگ بنا کر تیل چوری کی کوشش کرنے والے 2 افراددم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں دونوں افراد مٹی کے تودہ میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد مبینہ طور پر پائپ لائن سے تیل چوری کی کوشش کررہے تھے، کہ اس دوران سرنگ بیٹھ جانے سے دم توڑ گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو کے ذریعے دونوں لاشیں نکال کر ہسپتال متنقل کردی گئی ہیں۔
مرنے والے دونوں افرادگھوٹکی کے رہائشی تھی، تھانہ سنانواں نے مقدمہ درج کر کے معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔