2360727 rescue 1660748361 915 64

صوبہ بھر میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری، بچی سمیت 2 افراد زخمی

لاہور: صوبہ پنجاب سمیت ڈویژن بھر میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے،ڈور پھرنے سے دو سال کی بچی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔

پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود ہوا میں لہراتی خونی ڈور پھرنے سے بچی سمیت دو افراد کو موت چھو کر گزر گئی۔
Untitled 2025 12 28T235821.391
پہلا افسوسناک واقعہ قصور مانوالہ میں پیش آیا جہاں طبعیت خراب ہونے پر دو سال کی زینب کو اسکی والدہ ہسپتال لیجا رہی تھی کہ راستے میں ڈور پھر گئی۔ بچی کے چہرے سمیت گردن پر گہرا زخم آیا۔ متاثرہ بچی لاہور کے جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

دوسرا واقعہ لاہور کے علاقہ گرین ٹاؤن کی حدود میں پیش آیا ۔ جہاں گھر سے موٹرسائیکل پر کام کے لیے نکلنے والے 22 سال کے نوجوان اویس کی گردن پر ڈور پھر گئی، اسے بھی جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے دونوں واقعات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم پتنگ بازی میں ملوث کسی بھی شخص کو حراست میں نہیں لیا جا سکا۔

دریں اثناء صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں‌بھی پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں