Islmbd Hi Cort 2

اسلام آباد ہائیکورٹ:7 ماہ سے لاپتہ بچی کی بازیابی کیلئےجے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے 7 ماہ سے لاپتہ بچی عیشا فاطمہ کی بازیابی کے لیے ڈی آئی جی کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی اور بچی کا سراغ ملنے تک بازیابی کی کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
437885 2802934 updates
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا.

حکمنامے میں لاپتہ بچی کی 7 ماہ سے عدم بازیابی پر فوری اور مؤثر تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

عدالت کے حکم کے مطابق ڈی آئی جی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی.

جے آئی ٹی میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نمائندے اور ایک خاتون پولیس افسر شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں