اسلام آباد: ہائیکورٹ نے مئی 2024ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق سنگل اور ڈویژن بینچز نے مجموعی طور پر 1415 مقدمات نمٹائے۔ سب سے زیادہ مقدمات جسٹس انعام امین منہاس نے نمٹائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی مئی کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق یکم سے 31 مئی تک عدالت کے سنگل اور ڈویژن بینچز نے مجموعی طور پر ایک ہزار 415 مقدمات کا فیصلہ کیا۔
انفرادی طور پر سب سے زیادہ 254 مقدمات جسٹس انعام امین منہاس نے نمٹائے۔جسٹس محمد اعظم خان 181 مقدمات کے فیصلوںکے ساتھ دوسرے جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی 134 فیصلوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
جسٹس محمد آصف نے 113، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 83، جسٹس خادم حسین سومرو نے 80،جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس بابر ستار نے 71، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 65، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 59 اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 52 کیسز نمٹائے۔
ڈویژن بینچز کے فیصلوں میں نمایاں شراکت جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس کی رہی جنہوں نے مشترکہ طور پر 67 مقدمات نمٹائے۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے 54 جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے 39 مقدمات نمٹائے۔
دیگر بینچز میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 25 جبکہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے 9 مقدمات نمٹائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دائر ہونے والے مقدمات کی شرحکی نست ذیادہ فیصلے کئے گئے ہیں.