940418 48541433

پٹرولیم مصنوعات میں‌اضافہ، پنجاب میں میٹرو بسوں کے کرایوں میں 33 فیصد اضافہ

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں چلنے والی میٹرو بسوں کے کرایوں میں 33 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 26 مارچ 2026ء سے ہو گا.
Untitled 2026 03 13T110137.552
اس ضمن میں‌ تمام بی آر ٹی لائنز بشمول پاکستان میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کرایے بڑھنے سے ریڈ میٹرو بس کا ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں کرایہ 40 روپے کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے یہ بھی واضح کیا کہ گرین ٹرانسپورٹ کارڈ رکھنے والے 15 روپے رعایت حاصل کرکے صرف 25 روپے میں ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں