WhatsApp Image 2025 01 22 at 23.47.05

پنجاب اسمبلی میں‌ندیم قریشی کی سرائیکی خطے اور صحافیوں‌کے لئےمطالبات

لاہور:تحریک انصاف کے ملتان سےممبر پنجاب اسمبلی و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ تخت لاہور جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے اسمبلیوں میں دعوؤں کی حد تک محدود ہے،لیکن اپرپنجاب کے لئے اربوں کھربوں کے فنڈز لگائے جارہے ہیں.کلچر ڈے کی تقاریب کے انعقاد کے لئے ن لیگ کی حکومت نے زور و شور سے تیاریاں شروع کردی ہیں،لیکن جنوبی پنجاب میں سرائیکی خطے کی شناخت ختم کی جارہی ہے.اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہوگی جس کی وجہ سے آج قوم پرست جماعتیں سراپا احتجاج ہیں.افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ جنوبی پنجاب کے صحافیوں کے لئے ایکریڈیشن کارڈ تک لاہور سے بنتا ہے اور فنڈز بھی وہیں دیئے جاتے ہیں،لیکن میرے خطہ کے غریب صحافیوں کی فلاح و بہبود،شادی،بیماری گرانٹ معمولی ہیں .اسی طرح یہاں کہ غریب مستحقین کی مالی امداد کے لئے بھی فنڈز آٹے میں نمک کے برابر دیا جاتا ہے.انہوں‌نے کہاکہ مالی سال 2024.25ء میں کتنا فنڈزآیا،اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج میرے پسماندہ خطے کے محنت کش مزدور لوگ جانتے ہیں،جنہیں سرکاری ہسپتالوں سے ادویات تک میسر نہیں،نہ ہی تعلیم کے بہتر مواقع ہیں. جس پر وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس مرتبہ کلچر ڈے پر آپ کو دعوت دیں گے،کیونکہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے بھرپور کر دار ادا کر رہے ہیں،جبکہ صحافی برادری کو شادی،بیماری ودیگر امداد کی رقم بڑھائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں