8eda94a6 99d6 45c1 908a 325353be2999

ملک بھر میں 6 جنوری 2025ء کو ہونے والے اہم واقعات

6 جنوری 2025 | بروز پیر کی اہم خبروں کی جھلکیاں

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو تاحال عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے اور مذاکرات نہیں ہو رہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

عمران خان نے واضح کردیا مذاکراتی کمیٹی کے علاوہ کسی سے رابطہ نہیں، علیمہ خان

نومبر کو جو ہوا اس کا حساب دینا پڑے گا، ہم نہ بھولیں گے نہ بھولنے دیں گے، عمران خان

’توشہ خانہ 2 کارروائی نہیں، مزید انکوائری کا کیس ہے‘، عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ جاری

غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس، عدالت کا گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا

ملک کی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست پر ہزاروں سوال اٹھ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمن

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہراکر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا

22 ہزار بیورو کریٹس کے پاس دہری شہریت ہونے کا انکشاف، تفصیلات طلب

وزیر اعظم کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنانے کا حکم

لوئر کرم میں مندروی کے مقام پر دھرنا جاری، ٹل پارا چنار روڈ بند، قافلے روانہ نہ ہوسکے

کرم انتظامیہ کی مقامی افراد کو خصوصی ہدایات، لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے اعلانات

پیپلزپارٹی کا حکومتی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کرنے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے، ہلکی پھلکی نوک جھونک چلتی رہتی ہے: احسن اقبال

جو کہے ملک کو آگ لگا دو، اس کے بہکاوے میں نہ آنا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

ہونہار سکالر شپ پروگرام کا بجٹ 100 ارب تک لے کر جانا چاہتی ہوں، مریم نواز کا خطاب

عمران خان کو سزا دینے سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی

شیر افضل مروت اور افنان اللہ آمنے سامنے، بغلگیر ہوکر ایک دوسرے کو بھائی قرار دیا

لکی مروت: دہشت گردوں کا بینک کیش وین پر راکٹ لانچر سے حملہ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، 2 زخمی

قائمہ کمیٹی داخلہ اجلاس: بچوں سے زیادتی کے کیسز میں چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل منظور

ہنزہ میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف شاہراہ قراقرم پر 5 روز سے دھرنا جاری، پاک-چین تجارت معطل

سابق چیف جسٹس نے ایک بار پھر فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کردی

پی آئی اے کا عالمی، قومی سطح پر فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان

یونان کشتی حادثہ: وزیر اعظم، وزرائے داخلہ و خارجہ عدالت طلب

لاہور میں کرائے کے شوٹر نے عمرہ ٹکٹ کے عوض شہری کو قتل کردیا

ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے

الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جے یو آئی کی اپیل پر بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی

کوئٹہ میں امن و امان کے پیش نظر 2 روز کیلئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی

ڈی آئی خان میں پولیس پر فائرنگ، 2 اہل کار شہید

کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ

کراچی میں نادرا کے 2 میگا سینٹرز میں 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت مہیا کردی گئی

فیصل آباد: مسلح افراد کی تھانے میں گھس کر مخالفین پر فائرنگ، حوالات میں بند 3 بھائی قتل

اسلام آباد میں واقع فلیٹ سے جرمن سفارت کار کی لاش برآمد

مدینہ منورہ سمیت گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

وفاقی کابینہ میں توسیع زیر غور، ن لیگ نے رابطہ نہیں کیا: ایم کیوایم

کیڈٹ کالج سانگھر میں یوم والدین کی تقریب، نیول چیف نے تربیتی سہولیات کو سراہا

مظفرگڑھ: تیز رفتار بس الٹنے سے 4 مسافر جاں بحق، 20 زخمی

کراچی انٹر بورڈ کا طلبا کو اسکروٹنی فیس میں 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان

آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع، وزارتوں نےذیلی اداروں سےتجاویز طلب کرلیں

ڈالر کے اوپن ریٹ ایک بار پھر 280روپے کی سطح پر آگئے

فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے گھٹ کر 275000 روپے کی سطح پر آگئی

رواں مالی سال مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں رہنے کا اندازہ ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کا حملہ، 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

چوزے کی قلت کے باعث مرغی کا گوشت مہنگا ہوا، مارکیٹ ذرائع

اپنا تبصرہ لکھیں