pakistan women cricket team

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز؛ پاکستانی ٹیم کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا، ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کا آغاز9 اپریل سے لاہور میں ہوگا۔

اعلان کردہ ٹیم کے مطابق قومی 15 رکنی سکواڈ کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی، جبکہ ٹیم میں‌منیبہ علی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ اور نجیہہ علوی شامل ہیں۔

مذکورہ ٹیم میں‌نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال بھی ٹیم کا حصہ ہوں گی.

اس طرح‌ شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نوازاور سیدہ عروب شاہ بھی قومی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

ورلڈ کوالیفائرز میں‌کامیابی کی صورت میں‌قومی ٹیم آئندہ ویمن ورلڈ کپ میں‌شرکت کر سکے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں