01 6a4a56621cb6d

شوہر نے بیوی، لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خود کشی کر لی، بیوی جاں‌بحق

نمائندگان: لاہور اور ڈی جی خان میں‌ دو مختلف واقعات میں‌ 2 افراد نے فائرنگ کے بعد خودکشی کر لی، جبکہ ایک خاتون بھی جاں‌بحق ہو گئی.
974689 34966269
پہلے واقعہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیش آیا، جہاں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق وقوعہ اچھرہ کے علاقے میں ہوا، میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی پر اکثر جھگڑا رہتا تھا، آج بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا جس پر ریحان نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ مہوش کو قتل کردیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

اطلاع ملنے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جب کہ اے ایس پی گلبرگ اور ایس ایچ او اچھرہ بھی موقع پر موجود رہے۔فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے، پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا ریحان کی 11 سال قبل مہوش سے شادی ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔
orangitown21789571136 0 600x450 1
دوسرے افسوسناک واقعہ ڈیرہ غازی خان میں‌پیش آیا.جہاں‌ سکول جاتی لڑکی کے انکار پر لڑکی کو گولی مارنے کے بعد لڑکے نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا.

عینی شاہدین کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈیرہ غازی خان میں سکول جاتی لڑکی کو زبردستی موٹرسائیکل پر بیٹھانے کی کوشش انکار پر اختر بھٹی نے لڑکی پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا.

بعد ازاں اختر بھٹی نے خود پر بھی فائرنگ کرکے اپنی زندگی ختم کرلیا،پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں