WhatsApp Image 2025 01 15 at 10.06.35

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کی کھلی کچہری میں‌عوامی شکایات کی دادرسی

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے پنجاب میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا حکم دیا ہےجس پر آج ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی،جس میں عام عوام کے مسائل سنے اور موقع پر اینٹی کرپشن افسران کو سائلوں کی درخواستوں پر انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیئے، کھلی کچہری کا مقصد عوام کو انصاف کی آسان رسائی مہیا کرنا ہے.جس سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی.WhatsApp Image 2025 01 15 at 05.35.11 1
دریں‌اثناءدفتر اینٹی کرپشن ضلع خانیوال میں ڈپٹی ڈائریکٹر راؤ عبدالغفار نےسرکل آفیسر خانیوال محمد ساجد کے ساتھ کھلی کچہری منعقد کی،جس میں لوگوں کے مسائل سننے کے بعد ان کی داد رسی کی گئی،وہاڑی میں کھلی کچہری منعقد ہوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر انور خان بلوچ,اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن راؤ فیصل رحمٰن اور سرکل آفیسر منصور منیر خان نے عوامی مسائل سنے اور لوگوں کی داد رسی کی گئی،ضلع لودھراں میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا،ڈپٹی ڈائریکٹر لودھراں عمران عارف سیال،سرکل افسر علی حسن گیلانی نے عوام کے مسائل سنے اور لوگوں کے مسائل سننے کے بعد ان کو جلد از جلد انصاف ملنے کی یقین دہانی کرائی گئی.ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری سے عوام کے مسائل سننے کے بعد اور ان کے فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے.
WhatsApp Image 2025 01 13 at 03.59.27 ترجمان اینٹی کرپشن ملتان وزیر خان لاشاری کا کہنا ہے عوام کی جانب سے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں کھلی کچہری لگانے کو خوش آئنداقدام قرار دیا ہےحکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کے ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں