پاکستانی عوام کو ہوشربا مہنگائی کے دور میںخوشخبری ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار ہوگئی ہے،اس ضمن میں وفاقی کابینہ نے مزید 15 آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔نئے معاہدوں سے قومی خزانے کو 500 ارب روپے سے زائد کی بچت جبکہ فی یونٹ بجلی 10 سے 11 روپے سستی ہونے کا امکان بھی ہے۔قبل ازیںوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے مزید 15 آئی پی پیز کےساتھ نئے معاہدے کی منظوری دے دی۔نئے معاہدوں سے قومی خزانے کو 500 ارب روپے سے زائد کی بچت کاامکان ہے۔وفاقی کابینہ نے پاک چین آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔دریںاثناء کابینہ نے فیصلہ کیا کہ کیپکو کے ساتھ بھی نظرثانی شدہ معاہدہ کیا جائے گا۔
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days