398517 6430386 updates

وکالت کرنے کی رنجش پر فائرنگ؛سابق صدر چشتیاں بار جاں‌بحق، مقدمہ درج

چشتیاں‌: افسوسناک حادثہ میں‌سابق صدر بار چشتیاں آفتاب گجر ایڈووکیٹ کو فائرنگ کر کے بے دردری سے قتل کر دیا گیا، وکلاء تنظیموں‌نے مذمت کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیاہے. WhatsApp Image 2025 04 13 at 09.37.19
پولیس کے مطاق بار ایسوسی ایشن چشتیاں کے سابق صدر چوہدری آفتاب گجر کو ذاتی دشمنی کی آڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے میت کو تحصیل ہسپتال پہنچایا، جبکہ ڈی ایس پی چشتیاں چوہدری محمد اکمل بسرا اور سینکڑوں وکلاء و شہری ہسپتال پہنچ گئے.WhatsApp Image 2025 04 13 at 09.33.29
تھانہ بخش خاں بہاولنگر میں‌ممتاز احمدنے مقدمہ درج کرایا کہ وہ اپنے بھائی آفتاب گجر ایڈووکیٹ کے ہمراہ اپنے بھٹہ خشت پر موجود تھا کہ ملزموں‌نے اپنے خلاف مقدمہ کی پیروی کرنے پر مزہ چکھانے کا کہتے ہوئے بے دردی سے سر پر فائرنگ کردی، جس سے بھائی موقع پر جاں‌بحق ہو گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں