fifa

فیفا کی پاکستان فٹبال فیڈریشن پرعائد پابندی ختم، ایشیا کپ کوالیفائر میں‌شرکت کی اجازت

کراچی:فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر عائد پابندی ختم کردی ہے،اس بارے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو بھی باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پرعائد پابندی ختم کرنے کے ساتھ پاکستان فٹبال ٹیم کو ایشیا کپ کوالیفائرز میں شرکت کا بھی اہل قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ فیفا نے فیڈریشن کے قوانین میں‌مجوزہ آئینی ترامیم منظور نہیں ہونے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی عائد کی تھی۔ تاہم اب آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر عائد کی گئی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس پابندی کےختم ہونے پر پاکستان فٹبال ٹیم ایشیا کپ کوالیفائرز شرکت کی بھی اہل ہوگئی ہے.

واضح‌رہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم 25 مارچ کو شام کیخلاف ایشیاء کپ کوالیفائر کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں