Untitled 2026 03 12T081950.872

توانائی کی بچت؛ موٹرویز اور قومی شاہراؤں پر حد رفتار کم کر دی گئی،عملدرآمد کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی ہدایات پر توانائی کی بچت کیلئے موٹرویز اور قومی شاہراؤں پر حد رفتار کم کر دی گئی۔
940160 35523177
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز پر کار اور ایل ٹی وی کی رفتار 120 سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز پر پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی رفتار 110 سے کم کر کے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر کار اور ایل ٹی وی کی رفتار 100 سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہوں پر پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی رفتار 80 سے کم کر کے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں