WhatsApp Image 2025 01 11 at 07.39.23 1

صوبہ بھر میں‌ضلعی و تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے انتخابی نتائج

صوبہ بھر کی ضلعی و تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ کے بعد گنتی کا عمل شروع ہو گیا اور نتائج آنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے.
ملتان میں‌سابق وزیرمملکت و تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر کے بہنوئی ملک جاویدڈوگر صدر منتخب ہو گئے وہ وکلاء اتحادکے نامزد امیدوار تھے.اس موقع پر انہوں‌ نے گفتگو میں‌اپنی کامیابی کووکلاء کی کامیابی قرار دیتے ہوئے بنچ کے ساتھ مل کر چلنے اور سینئر،جونیئروکلاء کے علاوہ سائلوں‌کی فلاح‌وبہبود کے لئےبھی کام کرنے کا اعلان کیا. اس موقع پر ملک عامر ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے اسے وکلاء اتحاد کی کامیابی قراردیتے ہوئےامید ظاہر کی کہ ملک جاوید ڈؤگر اور ان کی ایگزیکٹو باڈی وکلاء‌کی فلاح‌و بہبود کے لئے ایمانداری سے کام کرے گی.ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات میں‌جنرل سیکرٹری کے عہدے پر ملک عدنان احمد،خالد بلوچ نائب صدر،ملک جلال ارائیں‌فنانس سیکرٹری، ملک عرفان ارائیں‌جوائنٹ سیکرٹری،رانامحمد شاہد نسیم لائبریری سیکرٹری اور ملک محمد اکمل سندیلہ آڈیٹر کی نشست پر منتخب ہوگئے.
WhatsApp Image 2025 01 11 at 07.29.55
دریں‌اثناءلاہور میں‌مبشرالرحمن چوہدری صدر اورنصیر بھلاجنرل سیکرٹری، بہاولپور میں‌ملک محمد عامر چنڑ صدر اور ملک محمد اسحاق جنرل سیکرٹری، حاصل پور میں‌سید اختر حسین شاہ نقوی صدر، منچن آباد میں‌شاہد بٹر صدر اور حافظ سلیم بلوچ جنرل سیکرٹری،لیہ میں‌بہریاب خان صدراور محمد عمران خان سرگانی جنرل سیکرٹری،علی پور میںٰ اسماعیل گبول صدراورعامر کوررائی جنرل سیکرٹری،مظفرگڑھ میں‌عبدالقیوم خان دستی صدراورفہیم بھٹہ جنرل سیکرٹری،میلسی میں‌زاہد خان کھچی صدر اور انعام اللہ خان بلوچ جنرل سیکرٹری،پیرمحل میں‌مہر شاہد زیب سرگانہ صدراور صہیب منیر جنرل سیکرٹری،کروڑ لعل عیسن میں‌ذیشان مرتضیٰٰ صدراور مٍصباح الاسلام جنرل سیکرٹری، خانیوال میں‌مہر افتخار نکیانہ صدراو رفخر حیات خان بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے.کہروڑ پکہ میں‌راؤعتیق الرحمن صدر اور راناامتیاز نون جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے.کبیروالہ میں‌مہر عبدالقدیر مرالی صدر اور امان اللہ خان پہوڑ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے.جھنگ میں‌مہرفرید نواز نول صدراورمہراحمدشیربھروانہ جنرل سیکرٹری، چیچہ وطنی میں‌چوہدری عرفان الحق صدر اور فاروق ظفر ڈوگر جنرل سیکرٹری،فیصل آباد میں‌ سیف الرحمن بھٹی صدراورسید محمد وہاب شاہ جنرل سیکرٹری، رینالہ خورد میں‌فہد زمان بھٹی صدراورزین سلیم چوہدری جنرل سیکرٹری،جہانیاں‌میں‌زاکر سندھو صدر اور بلال سعیدگورایا جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے.ہارون آباد میں‌ریاض‌محمود باجوہ صدراورحافظ عبدالرحیم جنرل سیکرٹری،راجن پور میں‌چوہدری محمد نعیم ثاقب صدر اور سید مدثر حسین بخاری جنرل سیکرٹری، بورے والہ میں‌وقاص نذیر چھینہ صدر اور شفیق الزماں‌گھمن جنرل سیکرٹری، ڈی جی خان میں‌غنی کھوسہ صدر اور منظور قادر لونڈجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے.ساہیوال میں‌ملک سعید احمدسگھلاصدراورشیخ‌فیصل بشیر جنرل سیکرٹری،چوک سرور شہید میں‌ملک مرتضیٰ‌کالرو صدر،احمدپور سیال میں‌ مہر محمد شہزاد سلیم گرواں‌صدر اور علی زیب خان سیال جنرل سیکرٹری،وزیر آباد میں‌امیتازاحمد خان صدر،پتوکی میں‌چوہدری صفدر حیات صدر،رحیم یار خان میں‌طیب صدیق چدھڑ صدراورشکیل بوہرا جنرل سیکرٹری،بھیرہ میں‌فیصل شہزاد صدر،ظفر وال میں‌سید مسرور کاظمی صدر،گوجرانوالہ میں‌شرافت علی ناہرا صدر،پاکپتن میں‌راؤ محمد اکرم صدر اورگل احمد شیر بودلہ جنرل سیکرٹری،شور کوٹ میں‌میاں‌اختر عباس ججیانہ سیال صدراوروقاص سلیم جنرل سیکرٹری،فورٹ عباس میں‌چوہدری غلام سیف اللہ انور صدر اورمحمد اکمل ایازلنگڑیال جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے.

اپنا تبصرہ لکھیں