کراچی:نئے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں آنے کو تیارہیں،گورنر سٹیٹ بنک نے اعلان کردیا.
اس ضمن میں، گورنر سٹیٹ بنک کاکہناہے کہ رواں سال نئے ڈیزائن والے نوٹ مارکیٹ میں آجائیں گے.نئے کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن مرحلہ وار پرنٹ کیے جائیں گے.
گورنر سٹیٹ بنک کامزید کہنا ہے کہ سٹیٹ بنک نئے نوٹ کی ٹیکنیکی ویلیوایشن کررہا ہے.جس کےبعدنئے نوٹ کو جلد منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے پیش کریں گے.اس لئے قوی امید ہے کہ سال2025ء میں پاکستان کا پہلا نیا نوٹ جاری ہوجائے گا.تاہم کتنی مالیت کا نیا کرنسی نوٹ پہلےآئے گا وہ ابھی نہیں بتا سکتےہیں،لیکن سال2025ء میں مرحلہ وار نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ سرکولیشن میں آجائیں گے.
واضح رہے کہ پاکستانی عوام عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹوںکی ذیادہ جوش و خروش سے منتظر ہوتی ہے اور بہت بڑی تعداد میںنئے کرنسی نوٹوںکے لئے عوام مختلف بنکوںسے رجوع کرنے کے ساتھ بلیک میںبھی نوٹخریدتی ہے،نیز نئے کرنسی نوٹوں کے لئے سفارشیںتک عروج پر ہوتی ہیں.
اس لئے گورنر سٹیٹبنک کے اعلان کے بعدعوام عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے نئے کرنسی نوٹوںکی امید کررہی ہے.