WhatsApp Image 2025 01 07 at 06.45.43

امریکا میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج

امریکا کی 30 ریاستوں میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیاہے .جس کے باعث 7 ریاستوں‌میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ برفباری نے نظام زندگی مفلوج کردیا، زیادہ تر ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ۔ کچھ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 5 سے لے کر منفی 29 ڈگری تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اوہائیو سے لےکر واشنگٹن تک مختلف ریاستوں میں 6 سے 12 انچ تک برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔شدید برفباری کی وجہ سے 1500 سے زائد پروازیں ملتوی اور5 ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برفباری کے باعث بعض ریاستوں میں سڑکیں اورتعلیمی ادارے بند کرد یئے گئے جبکہ مختلف حادثات میں 4 فراد ہلاک ہو گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں