WhatsApp Image 2025 02 27 at 08.29.53

شہری سے نامناسب سلوک، ڈی پی او ڈی جی خان نے کانسٹیبل کو معطل کر دیا

ڈی جی خان: ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کا سخت ایکشن،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر بستی ملانہ میں شہری سے نامناسب رویے پر کانسٹیبل محمد رفیق کو معطل کر دیا گیا، انکوائری کے احکامات جاری۔

کانسٹیبل نے دورانِ ڈیوٹی ایک شہری کو تھپڑ مارا اور زبردستی باہر نکالا، جو ناقابلِ قبول رویہ ہے۔اختیارات سے تجاوز اور غیر پیشہ ورانہ رویے پر سخت ایکشن لیا گیا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر میں خواتین کے حصے میں مرد حضرات کا داخلہ منع ہے۔ متعلقہ شہری مخصوص پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے خواتین کے ایریا میں آیا ہوا تھا، تاہم پولیس اہلکار کا ردِ عمل غیر مناسب اور غیر قانونی تھا۔عوامی مقامات پر شہریوں کو بھی قواعد و ضوابط کا خیال رکھنا چاہیے۔

پولیس اہلکاروں کو کسی صورت بھی تھپڑ مارنے یا اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔عوامی خدمت کے لیے تعینات اہلکاروں کو مکمل نظم و ضبط، صبر اور قانون کے مطابق برتاؤ کرنا ہوگا۔

شہریوں سے بدسلوکی یا اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔ڈیرہ غازی خان پولیس کی اولین ترجیح عوام کی عزت و تکریم اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں