WhatsApp Image 2025 01 10 at 08.19.07

ڈونلڈٹرمپ کو عدالت نے غیرمشروط طور پر بری کر دیا

نیویارک کی عدالت نے نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کےخلاف ہش منی کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔عدالت نے ٹرمپ کو باضابطہ مجرم ٹھہرایا مگر کوئی سزا نہیں ہوگی۔امریکا کے نو منتخب صدر کو ایک پورن سٹار کو رقم کی ادائیگی کو چھپانے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔نیویارک کی عدالت کےجسٹس جان مرچن میں 78 سالہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک پورن سٹار کو دی جانے والی رقم کے جرم میں مجرمانہ جرم ثابت ہونے پر باضابطہ طور پر فیصلہ سنا دیا گیا ہے،لیکن جج نے سزا دینے سے انکار کر دیا عدالت نے کہا کہ غیر مشروط طور پر بری کیا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے وہ جیل یا جرمانے کے بغیر وائٹ ہاؤس میں 20 جنوری کو ہونے والی حلف برداری تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں۔گزشتہ روز وہ عدالت میں‌بذریعہ ویڈیولنک پیش ہوئے اور ان کے عقب میں‌دو امریکی جھنڈے بھی دائیں‌،بائیں‌تھے.ان پرسال 2016ء میں‌انتخابی مہم کے دوران پورن سٹار کو رقم دینے کے بعدچھپانے کا الزام عائد کیاگیاتھا.تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے صحت جرم سے انکار کیا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں