Suprm Crt 2 1

لاہور ہائیکورٹ کے انتظامی حکم کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ملتان نے سپریم کورٹ‌ سے رجوع کر لیا

ملتان: چیف چسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے محکمانہ دادرسی کے نوٹیفکیشن کے خٌلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے سپریم کورٹ‌سے رجوع کرلیا.

سپریم کورٹ میں‌سابق صدر ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی نے ڈسٹرکٹ‌بار ملتان کی جانب سے درخواست دائر کی ہے.486633321 3855286314731459 67186
درخواست میں‌مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عدالت عالیہ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے سے قبل محکمانہ داد رسی لازمی طور پر حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے،جبکہ یہ نوٹیفکیشن عوام کو فوری انصاف سے دور کرنے کے مترادف ہے،جس سے سائلوں کی مشکلات میں‌اضافے کے ساتھ وکلاء کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

اس ضمن میں‌ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے اس نوٹیفکیشن کو ٍغیر قانونی و غیر آئینی قرار دینے کی قراداد جنرل باڈی میں‌منظور کی گئی، جس کے بعد دادرسی نہیں ہونے پر عدالت عالیہ ملتان بینچ سے رجوع کیا گیا تو یہ رٹ درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر پرنسپل سیٹ لاہور پر منتقل کر دی گئی، جس میں‌دفتر کی جانب سے اعتراضات عائد کئے گئے، جو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ‌نے خود سماعت کر کے برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے.

اس لئے لاہور ہائیکورٹ‌ کے 3 دسمبر 2024ء کو جاری اس نوٹیفکیشن نمبر 38620 کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دینےکا حکم دیا جائے.

349183237 107690982334255 803127 1سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ کے مطابق اس نوٹیفکیشن کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے سپریم کورٹ میں ڈائری نمبر 6329/25 کے تحت چیلنج کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں