lahore general hospital

مرد اور غیر متعلقہ افراد سے خواتین کا پوسٹ مارٹم کرانے کا انکشاف

لاہور: جنرل ہسپتال کے مردہ خانے میں مرد اور غیر تربیت یافتہ عملے کے ہاتھوں خواتین کا پوسٹمارٹم کرنے کا انکشاف ہواہے ، پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کا نوٹس ،انکوائری کمیٹی بنادی۔

لاہورکے جنرل ہسپتال میں خواتین کی ڈیڈ باڈیز کا پوسٹمارٹم مردوں،غیر تربیت یافتہ عملے اور غیر متعلقہ افراد سے کرائے جانے کے انکشاف میں‌بتایا گیا ہے کہ پوسٹمارٹم کیلئے لائی جانے والی خواتین کی لاش کا پوسٹمارٹم ایسے شخص سے کرایا جاتا ہے جو ڈاکٹر ہے نہ ہی ملازم ہے،کوئی ڈاکٹر پوسٹمارٹم کے موقع پر موجود نہیں ہوتا۔غیرتربیت یافتہ عملہ سوئی کے ساتھ ٹانکے لگاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹروں سے ماہانہ پیسے اکھٹے کر کے پوسٹمارٹم کرنے والے لڑکے کو دئیےجاتے ہیں۔

جس پر پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی چھان بین کیلئے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

ڈاکٹر فاروق افضل کا کہنا ہے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن ہو گا جو ملازم ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں