ڈی آئی خان: ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی، 3 روزہ ڈیرہ جات جیپ ریلی دلچسپ مقابلے کے بعد اختتام کو پہنچ گئی، ریلی میں پریپیئرڈ ‘اے’ کیٹیگری میں نادر مگسی کی پہلی پوزیشن رہی۔
نادر مگسی نے 69 کلو میٹر کا فاصلہ 44 منٹ 18 سیکنڈ میں مکمل کیا، پریپیئرڈ ‘بی’ کیٹیگری میں گوہر خان کی پہلی پوزیشن رہی، پریپیئرڈ ‘سی’ کیٹیگری میں دیوار مزاری کی پہلی پوزیشن اورپریپیئرڈ ‘ڈی’ کیٹیگری میں شکیل احمد کی پہلی پوزیشن رہی۔
اس کے علاوہ تقسیم انعامات کی تقریب رتہ کلاچی اسٹیدیم میں ہوگی جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
ڈیرہ جات جیپ ریلی میںخواتین ریسرز نے بھی حصہ لیا، شائقین اور منتظمین کی جانب سے جیپ ریلی کے انتظامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس ایونٹ کو خوش آئند قرار دیا ہے.
جیپ ریلی کے لئے ملک بھر سے ریسرز اور شائقین شرکت کے لئے پہنچے، جن کے لئے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے تھے.