اسلام آباد: موبائل کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے لیئے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں.
وزارت خزانہ نے کہا کہ موبائل کمپنیوں نے 9 ماہ میں مجموعی طور پر 84 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے.
موبائل کمپنیوں کی جانب اکٹھا کیا گیا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروایا جاتا ہے۔
اس ضمن میں شہری حلقوںکی جانب سے صرف موبائل پر ٹیکس کی اس رقم کو بھاری بوجھ قرار دیا ہے.