govt employees house rent

پاکستان میں‌کنوارے مرد و خواتین کو رہائش نہیں دینا غیرقانونی اور غیرآئینی قرار

اسلام آباد:وفاقی محتسب سیکرٹریٹ برائے انسداد ہراسانی نے کنوارے مرد و خواتین کو رہائش نہیں دینا غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دیدیا۔

محتسب کو خاتون درخواست گزار نے نجی عمارت انتظامیہ کیخلاف درخواست دی تھی۔
Untitled 66
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی کرایہ داری معاہدہ کنواروں کو رہائشی سہولت دینے سے نہیں روکتا۔ اس نوعیت کی کوئی بھی پابندی واضح طور پر امتیازی ہے۔ اس نوعیت کی پابندی ابتدا ہی سے کالعدم سمجھی جائے گی.

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کنوارا ہونا رہائش سے محروم کرنے کی کوئی قانونی وجہ نہیں بن سکتا ۔ ایسی پابندیاں مساوات اور رہائشی آزادی جیسے بنیادی آئینی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ برائے انسداد ہراسانی نے فیصلہ وفاقی و صوبائی حکام ، رینٹ کنٹرولرز ، ریگولیٹرز اور متعلقہ فریقین کو ارسال کر دیا ۔

درخواست گزار خاتون نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ شرائط پر عمل کے باوجود بیچلرز ہونے کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا اور رہائش دینےسے انکار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں