اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا حتمی اعلان وزیراعظم شہباز شریف جلد کریں گے۔
ملک بھر میں بجلی کے صارفین کی تعداد اس وقت 4 کروڑ ہے، جن سے پی ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے اور سالانہ تقریباً 16 ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں۔
یہ ریلیف گھریلو، کمرشل، اور تمام کیٹگریز کے صارفین کے لیے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے صارفین کو مالی بوجھ میں کمی آئے گی اور بجلی بلوں میں نمایاں ریلیف ملے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان بھر میںبجلی کے ہر بل میں پی ٹی وی فیس وصول کی جا رہی ہے، جبکہ پی ٹی وی کو بذریعہ انٹینا دیکھنے اور دیگر چینلز کے مقابلے میں کمی کا سامنا ہے، لیکن اس کے باوجود ایک گھر میںایک سے زائد میٹر ہونے کے باوجود ہر بل میںفیس وصولی کی جارہی ہے، جس کو موجودہ حکومت کی جانب سے ختم کئے جانے کا امکان ہے.