WhatsApp Image 2025 01 13 at 04.11.30

پاکستانی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ17 جنوری کولانچ کرنے کا فیصلہ

سپارکو نے پاکستانی سائنسدانوں‌کا تیارکردہ مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کرنے کافیصلہ کرلیا۔ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ خلائی اختراع میں اہم قدم ہے، قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے سیٹلائٹ لانچ کے لئے تیار ہے.
ترجمان کے مطابق ای او ون ڈیزاسٹر رسپانس، زراعت، شہری منصوبہ بندی میں مدد اور خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں معاونت کرے گا۔ای او ون سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا، مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں