لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں ’’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘‘ متعارف کرانے کا فیؔصلہ کیاہے، جس میںآؤٹ سورس کے ذریعے 20 ہزار ہیلتھ انسپکٹرز کی خدمات لی جائیں گی جبکہ پنجاب میںموجود 39 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی اسی سروس کا حصہ بنادی جائیںگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صحت کی سہولیات کی بہتری کیلئے یہ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے،جس کےتحت پنجاب میں ’’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘‘ کے نام سے ادارہ قائم کرنے کافیصلہ کیا گیاہے، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز، صحت کے 19 ٹاسک پورے کرے گی۔
اس ضمن میںرپورٹ کے مطابق آؤٹ سورسنگ کے ذریعے مزید 20 ہزار ہیلتھ انسپکٹرز کی خدمات لی جائیں گی، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو بھی ’’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘‘ سے منسلک کیا جائے گا جبکہ 39 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکر ’’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘‘ فورس کا حصہ ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق ورک فورس مجموعی طور پر تقریباً 60 ہزار سے زائد ملازمین پر مشتمل ہوگی، ’’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘‘ پولیو سمیت دیگر ویکسی نیشن کی ذمہ دار ہوگی، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز کے ذریعے مریضوں کا مستند ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز سے میپنگ کا ٹاسک بھی پورا کیا جائے گا۔
اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ 93 فیصد مریض ہیلتھ سروسز سے متعلق اصلاحات سے مطمئن ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمیونٹی ہیلتھ سروسز سے متعلق جامع پلان طلب کرلیا اور اسے فعال کرنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم بھی دیدیا۔