WhatsApp Image 2025 01 18 at 10.37.13

خسارے میں چلنے والےیوٹیلیٹی سٹورز بندکرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نےخسارے میں چلنے والےیوٹیلیٹی سٹورز بندکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس سلسلے میں‌فیصلے کے مطابق خسارے میں چلنے والے سٹورز بندکر کے،عملے کی تعدادبھی کم کی جائے گی،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی تنظیمِ نو اور آپریشنز کی اصلاح شروع ہو گئی.وزارت نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی تنظیمِ نو کا پہلا مرحلہ شروع کردیا گیاہے ، جاری کیے گئےنوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کی تنظیم نو پر وزارتِ خزانہ کی رائے شامل کرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کارکردگی کو بہتر بنائے،خسارے میں چلنے والے سٹورز بند کیے جائیں اور عملے کی تعداد کم کی جائے،تنظیمِ نو کا پہلہ مرحلہ مکمل ہونےکے بعد دوسرے مرحلے میں نجکاری کو بغیر کسی تاخیر کے ممکن بنایا جائے گا۔فیصلہ قومی ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے اور مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں