electric busses 1

پنجاب میں 600 الیکٹرک بسوں کیلئے2000 چارجنگ سٹیشنز بنانے کا فیصلہ

لاہور: ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دو ہزار چارجنگ سٹیشنز قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز ن کی زیر صدارت اجلاس میں‌ پنجاب میں الیکٹرک بسوں کیلئے2000 چارجنگ سٹیشنز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پرصوبہ بھرمیں ابتدائی طورپر 6 سو الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنرزکا ویڈیو لنک کےذریعے اجلاس ہوا،اجلاس میں چیف سیکرٹری نےتمام ڈپٹی کمشنرزکوچارجنگ سٹیشنزاوربس ڈپو کیلئےموزوں جگہ کی نشاندہی کی ہدایت کردی گئی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ منصوبے کے ذریعےشہری عالمی معیار کی سفری سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔

پنجاب میں‌بڑھتی سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے الیکٹرک بسیں‌چلانے کا فیصلہ کیا گیاہے.

اس سے قبل ویڈا اور دیگر سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ ایندھن کے استمعال کے باعث ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہے.

تاہم ان الیکٹرک بسوں‌کو چلانے کے لئے پہلے ڈپو کی جگہ مختص کرنے کے ساتھ مختلف روٹس پر چارجنگ سٹیشنز بھی قائم کئے جائیں‌گے.

اپنا تبصرہ لکھیں