WhatsApp Image 2025 03 04 at 10.19.29

مزارات پر قرآنی آیات والی چادریں‌پیش کرنےپر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

لاہور:محکمہ اوقاف پنجاب نے مزارات پر قرآنی آیات والی چادریں پیش کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مزارات پر قرآنی آیات والی پرنٹڈ چادریں نہیں چڑھائی جائیں گی۔

اس سلسلے میں قرآنی آیات والی چادروں کی خرید و فروخت پر پابندی کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، سیکریٹری اوقاف کا کہنا تھا کہ قرآنی آیات والی چادریں تیار کرنے والے چھاپا خانوں کو آن بورڈ لیا جائے گا، تاکہ یہ والی چادریں پرنٹ ہی نہ ہوں۔

ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا کہنا تھا کہ بے ادبی اور کچھ لوگوں کو محرومی سے بچانے کے لیے مزارات پر سادہ چادریں ہی چڑھائی جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں