937810 50309107

پنجاب بھر میں میٹرک اور نہم کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی

لاہور: پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی۔
Untitled 2026 02 28T230417.636
اعلامیے کے مطابق میٹرک کے امتحانات کا آغاز 27 مارچ سے ہوگا.

دہم جماعت کا پہلا پرچہ عربی، کمرشل جغرافیہ اور تاریخ کا لیا جائے گا جبکہ میٹرک کا آخری پیپر 16 اپریل کو پنجابی اور تاریخِ اسلام کا ہوگا۔

نہم جماعت کے امتحانات 17 اپریل سے شروع ہوں گے، پہلا پرچہ اکنامکس، جغرافیہ، وڈ ورک اور بجلی کی وائرنگ کا لیا جائے گا جبکہ آخری پیپر 8 مئی کو اسلامیات لازمی کا ہوگا۔

میٹرک کے عملی امتحانات 12 مئی سے 22 مئی تک منعقد کیے جائیں گے۔

تعلیمی بورڈز نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحانی شیڈول کے مطابق اپنی تیاری مکمل کریں اور مقررہ تاریخوں پر بروقت امتحانی مراکز میں پہنچیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں