کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن ملتان کی نئی منتخب کابینہ نےحلف اٹھا لیا۔تقریب حلف برداری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں منعقد کی گئی۔سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نےعہدیداروں سےحلف لیا.سابق چیف جسٹس محمد قاسم خان نےنومنتخب عہدیداران کومبارکباد پیش کرتےہوئےکہا کہ صحافت ایک اہم اور مقدس شعبہ ہے۔کورٹ رپورٹرز عدلیہ اور عوام کےدرمیان پل کا کردار ادا کرتےہیں۔صدر ڈسٹرکٹ بار جاوید علی ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد نےبھی نومنتخب عہدیداران کومبارک دی.کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کےعہدیداران میں مہرعمران نواز صدر،حسیب اعوان جنرل سیکرٹری،عبدالستار قمر سرپرست اعلیٰ نوید انجم شاہ چیئرمین،یوسف عابدوائس چیئرمین، ضیاءالحق خان اور عامر مشتاق نائب صدور، نوید ناصرفنانس سیکرٹری، جان شیرخان جوائنٹ سیکرٹری،شہزاد فرید انفارمیشن سیکرٹری اور ندیم حیدر آفس سیکرٹری سمیت ممبران میں حامد ندیم، عامر چاند ،عبدالرحیم،عمران غازی ،دلزیب آکاش،شہزاد عمران،مرزا فرحان بیگ، ثقلین نقوی،سدرہ فاروق،مقصود چوہان،شہروز خان و دیگر شامل ہیں.تقریب میں وکلاءاورصحافی برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنےوالی شخصیات نےشرکت کی اور نومنتخب عہدیداران کیلئےنیک خواہشات کااظہار کیا.