Untitled 99

سیکورٹی صورتحال پرڈس انفارمیشن سے بچاؤ کے لئے کنٹرول روم قائم، تعلیمی ادارے 3 روز کے لئے بند، امتحانات ملتوی

نمائندگان: وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ‏حکومت پنجاب کے فیصلوں کے بارے میں درست معلومات مہیا کرنے کے لئے ڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، کنٹرول روم کا مقصد بےبنیاد خبروں اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام ہے۔Untitled 100
حکومت پنجاب نے شہریوں کو مصدقہ معلومات کی فراہمی کے لیے ڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم کیا ہے، یہ کنٹرول روم حکومت پنجاب کے فیصلوں اور احکامات کے بارے میں درست اور قابل اعتبار معلومات مہیا کرےگا۔کنٹرول روم کا مقصد بے بنیاد خبروں اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام ہے۔

کنٹرول روم روزانہ 24 گھنٹے کام کرے گا اور یہاں عملہ تین شفٹوں میں فرائض انجام دے گا۔ شہری دیئے گئےٹیلی فون نمبروں پر کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں.

وفاق اورپنجاب حکومت نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر صوبہ بھر کے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز اتوار تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اعلامیے کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

پنجاب حکومت نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیاہے، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

دوسری جانب تعلیمی بورڈز، سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے زیراہتمام ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دئیے گئے ہیں، جن کی نئی تاریخوں‌کا اعلان بعد میں‌کیاجائےگا.

برٹش کونسل پاکستان کا امیدواروں کی حفاظت کے پیش نظر امتحانات منسوخ کرنے فیصلہ کرلیا۔اعلامیے کے مطابق لاہور کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج ہونے والے متعلقہ بورڈز کے تمام امتحانات منسوخ کردئیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برٹش کونسل پاکستان نے تمام امتحانات کے شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

برٹش کونسل پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان آج ہونے والے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے تاہم تازہ صورتحال کے بعد کونسل نے امتخانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں