ویب نیوز: ملک کے بیشتر حصے سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث ہیٹ ویو کی صورتحال جاری ہے۔
سبی 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا جب کہ تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا لیکن گرمی کی شدت 49 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ حیدرآباد، لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں 42 ڈگری کی گرمی کی شدت 47 ڈگری، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 45 ڈگری کی گرمی 48 اور کراچی میں 34 ڈگری کی گرمی 38 ڈگری محسوس کی گئی۔
اسی طرح ملتان، لاڑکانہ اور نواب شاہ میں 49 ، سکھر ، دادو ، جیکب آباد میں 48 اور کوئٹہ میں 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی جب کہ گرمی کے باعث ہونے والی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے بھی ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہےاور گرمی کی شدت 20 مئی تک اسی طرح جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے.
ڈاکٹروںنے بھی شہریوںکو احتیاط کرنے، گرمی میںنکلتےہوئے سر اور گردن کو ڈھانپنے اورٹھنڈے مشروبات سخت گرمی کا شکار ہونے کے دوران استعمال نہیںکرنے کی ہدیات کی ہے.