e2498770 d800 4724 bd22 4d938e34c30c

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ملتان میں ہونہار سکالر شپ تقریب میں آمد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب کے دوران سٹوڈنٹ کی طرف سے تحفے میں ملنے والی اجرک اپنی چادر اتار کر اوڑھ لی۔
f58a5340 4d85 4e76 80f7 c085dc0b5906
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف طالبات کے درمیان بیٹھ گئیں اور شرکا ء کے پاس جاکر خود سلام کیا۔ بصارت سے محروم سپیشل طالبہ نے فلوٹ کی دھن پر قومی ترانہ پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خود سٹیج پر جاکر طالبہ کا ہاتھ پکڑ کر نشست پر لے آئیں۔
86870061 82a5 4f06 a2f9 4fe7f0524694 1
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تلاوت اور نعت کی سعادت پیش کرنے والے طلبہ سے اظہار شفقت کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ میں چیک تقسیم کیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر طالب علم اور طالبہ کو شاباش دی اور اظہار شفقت کیا۔ ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو جنرل سلامی دی۔ تقریب ہونہار سکالر شپ سے متعلق خصوصی ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔ جھنگ اور مظفرگڑھ کے دو طلبا نے سرائیکی میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف طلبہ کے درمیان گِھر گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کے ساتھ سیلفی بنوائیں اوران سے بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کافی دیر تک طلبہ کے درمیان موجود رہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں