ملتان:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نےہائیکورٹبار ایسوسی ایشن ملتان کا دورہ کیا.انہوںنے نوتعمیر شدہ لیڈیز بار روم کا افتتاح کیا.فاضل چیف جسٹس نے بار روم میں وکلاء سے ملاقات کی،اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے ملتان بار کو باوقار اور قابل وکلاء پر مشتمل بار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سائلوں کو جلد انصاف اور آئین وقانون کی پاسداری میں ہمیشہ ملتان بار نے اپنا مثبت کردار ادا کیا،جو قابل تحسین ہے.یہی وجہ ہے کہ باہر سے آنے والے لوگ بھی بارکے دورے کو فوقیت دیتے ہیں.انہوںنے کہاکہ ملتان بار و بنچ کے خوشگوار تعلقات خوش آئند ہیں.وکلاء کے تعاون سے ہی کم وقت میں زیادہ سے زیادہ فیصلے کرنے میں معاونت ملی۔بعد ازاں صدر بارملک سجاد حیدر میتلا، جنرل سیکرٹری سید انیس مہدی نے ہائیکورٹ بار آمد پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو تحائف اور گلدستے بھی پیش کئے اور ان کا آمد پرشکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سینیئرجج جسٹس شہباز علی رضوی،صدر ڈسٹرکٹ بار ملک جاوید علی ڈوگر،جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد،ہائیکورٹ بار کےنائب صدرعلی رضا علوی،لائبریری سیکرٹری رفیق ڈوگر،فنانس سیکرٹری وسیم عباس و دیگر موجود تھے۔