406281 4385358 updates

بجٹ 2025: سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد ٹیکس عائد

اسلام آباد: بجٹ 2025 میں سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا.

وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ سیلز ٹیکس کے نظام میں مساوات لانے اور اس کی دیرینہ خرابیوں کو دور کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات تجویز کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کے درمیان مسابقت میں برابری کو یقینی بنانے کے لیے تجویز ہے کہ سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ اقدام پاکستان میں سولر پینلز کی مقامی صنعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تاہم ٹیکس کے نفاذ سے بیرون ملک سے آنے والے سولر پینلز مہنگے ہونے کا امکان جبکہ ملکی صنعت کو فروغ ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے.

اپنا تبصرہ لکھیں